کراچی ( رپورٹ: سید وزیر علی قادری) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ27 واں موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں طویل طرز کی کرکٹ میں مد مقابل ہوں گی‘ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کیا۔ بابراعظم اورکوئنٹن ڈی کوک سیریز
جیتنے کیلیے پْرامید، بڑے مقابلے سے قبل تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور ٹریننگ کی، قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں (2007) میں کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم، کھلاڑیوں نے پریکٹس اور فٹنس سیشنز میں بھرپور تیار کرلی، پویلین میں شائقین کی غیر موجودگی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ مہمان ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کاپاکستان کیخلاف ریکارڈ موجودہ اسکواڈ میںشامل دیگر کھلاڑیوں میں سب سے بہتر ہے۔انہوں نے پاکستان کیخلاف اب تک کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچوں میں 62.75 کی اوسط سے 251 رنز بنارکھے ہیں۔ سابق کپتان فاف ڈوپلیسی میزبان ٹیم کے خلاف 7 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرچکے ہیں، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے بھرپور پریکٹس سیشن اور ٹریننگ کی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل یہ دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل ہیں،اگر پاکستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان بابراعظم اور دیگر کا خیال ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کاکہناہے کہ پاکستان آسان حریف نہیں، انہیں ہوم گرا?نڈ پر شکست دینے کے لئے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔