آج اور کل سمندری طوفان کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات

531

کراچی: موسم کا حال بتانے والے ادارے نے آج اور کل (24 اور 25 جنوری) کے درمیان سمندری طوفان کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ماہی گیروں کو متنبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے لگیں ہیں جس کے باعث موسم مزید سرد ہو جائےگا جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تئیس کی رات سے پچیس جنوری تک تیز ہوائیں چلنے سے سمندری طوفان کا امکان ہیں جس پر محکمہ فشریز نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی تاکید کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کوئٹہ میں تیز اور سرد ہوائیں چلنے سےدرجہ حرارت منفی7تک گرنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے سرد ترین علاقے زیارت میں ایک بار پھرسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ سخت سردی کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چمن اور گرد و نواح میں بھی یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جبکہ شہراور گرد و نواح میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔