دادو، سول اسپتال میں نوسرباز عمر رسیدہ مریضہ خاتون سے رقم لوٹ کر لے گئے

352

دادو (نمائندہ جسارت) سول اسپتال میں نوسرباز عمر رسیدہ مریضہ خاتون کو لوٹ گئے۔ شعبہ امراض کلب میں علاج معالجے کے لیے آنے والی خاتون سے نو سرباز 15 سو روپے نکال کر لے گئے، مریضہ بزرگ خاتون کی دہائیاں، میں غریب ہوں، علاج کروانے آئی ہوں، سارے پیسے نوسرباز نکال لے گئے، گھر جانے کا کرایہ اور ادویات کی رقم بھی چلی گئی۔ اسپتال میں موجود افراد نے مدد کرکے گھر روانہ کیا۔