لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قتل کا ملزم علی محمد  موسیٰ جتوئی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

252

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قتل کے الزام میں قید 60 سالہ قیدی علی محمد موسیٰ جتوئی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ہفتے کی شب لاڑکانہ سینٹرل جیل انتظامیہ کی جانب سے قتل مقدمے میں قید 60 سالہ قیدی محمد موسیٰ جتوئی کو فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹر نے قیدی کے موت کی تصدیق کردی۔ اطلاع پر متوفی قیدی کے ورثہ سینٹرل جیل لاڑکانہ پہنچ گئے جہاں پر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔