کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق بلاول زرداری نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔انہوں نے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں1000 مہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے
ہوئے کہا کہ شادی میں300 سے کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔ گزشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق بلاول ہاؤس میں24 جنوری کو محفل میلاد ہوگی، بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کو ہوگی جبکہ29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ بختاور بھٹوکی بارات کی تقریب30 جنوری کو ہوگی، بختاورکی شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔