اسلام آباد(اے پی پی )آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے راہنما غیاث پراچا نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز (آج) اتوار کی صبح 6 بجے سے کھل جائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی کی وجہ سے پنجاب اور
پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشنوں کو گزشتہ تقریبا 37 دن سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی کی دستیابی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی کا شعبہ اپنی پرائیویٹ ایل این جی درآمد کررہا ہوگا جس سے سی این جی کا کاروبار مسلسل چلتا رہے گا۔