پی ڈی ایم کا اتحادکبھی منزل پر نہیں پہنچے گا ،شاہ محمود قریشی

153

 

ملتان(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے۔ جس کوااپنی منزل کا نہیں پتہ کہ اسے کس طرف جانا ہے۔پہلے استعفے دے
رہے تھے پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد‘ پی ڈی ایم کا اتحادکبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا ۔ مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز ملتان کے قومی حلقہ این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوںمیں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے‘ حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی‘ آئینی مدت پوری کریں گے۔ نہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ بعد عوامی امنگو ں کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دی ہے اب ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔