آرمی چیف سے قائم مقائم امریکی ناظم الامور کی ملاقات

176

راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی۔ علاقائی سیکورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئی امریکی
انتظامیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے ، امریکی قائم مقام ناظم الامور نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے کہا کہ امریکا افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔