لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کی پولیس نے 12 روز قبل اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم عامر کلہوڑو کو سول اینڈ کنزیومر کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ بعد ازاں ملزم کو تھانہ دڑی منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔