لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) العباس، یونیورسل، مہران اور پیس اسکائوٹس کی جانب سے امن کا قیام اور تعلیم کو اجاگرکرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جی ڈی اے رہنما اویس علی عباسی، نثار مغیری، اساتذہ گل دایو، ذوالفقار بھٹو، خادم حسین میرانی، مشتاق علی کلیوڑو اوربڑی تعداد میں اسکائوٹس طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی قائم شاہ بخاری روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی، جہاں پر قائدین نے کہا کہ پیدل امن ریلی کا مقصد ہے کہ ہم امن اور تعلیم چاہتے ہیں کیونکہ ہم اس وقت ان دونوں سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اس وقت زبوں حال ہے، اس کو پروموٹ کرنے کے لیے پیغام پہنچا رہے ہیں کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان کو اسکول بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے گائوں گائوں جاکر یہ پیغام دیں گے کہ سارے ملکر امن محبت اور رواداری، آپس میں چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلاکر امن اور سکون سے رہیں۔