جمعیت طلبہ عربیہ سکھر حلقہ تفہیم القرآن  کے زیر اہتمام ’’فکر آخرت‘‘ پر اجتماع

192

سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے حلقہ تفہیم القرآن کے زیر اہتمام ’’فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر ایک اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع کی صدارت استاد قاری عبد العزیز نے کی۔ اس موقع پر منتظم ضلع برادر واجد حسین بھی موجود تھے اور دیگر ذمے داران بھی تھے۔ مقررین ذمے داران نے فکر آخرت کے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیالات کیا اور فکر آخرت کی ضرورت پر زور دیا۔