سکھر: بلدیہ میں 70 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

327

 

سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے آبائی شہر روہڑی کے محکمہ بلدیات میں کرپشن کا انکشاف، ستر سے زائد گھوسٹ بلدیہ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے، گریڈ ایک اور گریڈ چار کے ملازمین کو گریڈ گیارہ کی تنخواہیں دی جانے لگیں،میونسپل کارپوریشن روہڑی کے اکائونٹ افسر نے کرپشن کے متعلق بھانڈ پھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق اکاؤنٹ افسر نے میونسپل کارپوریشن روہڑی میں رپورٹ حکام کو پیش کی ہے جس میں افسر کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسر نچلے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن کرتے ہیں، ستر سے زائد ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں، گھوسٹ ملازمین کی انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تو شہر کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی۔ ملازمین کی غیر حاضری کے باعث روہڑی میں صفائی کی صورتحال بدتر اور پانی کا بحران ہے۔