کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق آج جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کی ذمے داران کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی ناظمہ اسما سفیر خواتین کے دعوتی، تنظیمی اور تربیتی امور کا جائزہ پیش
کریں گی۔اجتماع میں تمام ناظمات اضلاع، اراکینِ کراچی شوریٰ اور نگران کراچی شعبہ جات شریک ہوں گی۔سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین پاکستان دردانہ صدیقی خصوصی شرکت کریںگی۔