راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے اہم کارنامہ سرانجام دینے پر کوہ پیمائوں کومبارکباد پیش کی۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں کی ملاقات ہوئی ۔ آرمی چیف نے اہم کارنامہ سرانجام دینے پر کوہ پیمائوں کومبارکباد پیش کی۔ اس دوران کوہ پیماں نے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔کوہ پیمائوں نے بہترین میزبانی پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تاریخی کام سرانجام دینے کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو بھی سراہا۔