نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بھی طلب کرلیا

613

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ضیا الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق 2007 میں ضیا الرحمان کو غیرقانونی طور پر وانشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔

نیب اس ضمن میں سابق چیف سیکریٹری خیبرپختو نخوا صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکریٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کرلیا۔

نیب نے کہا کہ سابق چیف سیکریٹری اور سیکریٹری اسٹبلشمنٹ کو 27 اور 28 جنوری کو طلب کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خلاف 2 الگ الگ انکوائریاں شروع کر رکھی ہیں۔ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی کو بھی 28 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی کو مبینہ کرپشن اور اثاثوں کی انکوائری کے کیس میں طلب کر رکھا ہے۔ داماد فیاض علی کو ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سمیت نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔