اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی کو 28 جنوری کو طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے فیاض علی کو ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، خیال رہے کہ نیب خیبرپختونخوا مولانا فضل الرحمان اور دیگر افراد کی مبینہ کرپشن اور اثاثوں سے متعلق انکوائری کررہا ہے، اور اس اثناء میں مولانا فضل الرحمن کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
مولا فضل الرحمن کا ایک قریبی ساتھی پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہے اور اس نے جے یو آئی سربراہ کی جائیدادوں کے بارے میں کچھ اہم معلومات فراہم کی ہیں۔