ٹھٹھہ، سول اسپتال مکلی میں خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کی انکوائری

332

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹروں کی لاپروائی سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی انکوائری، ورثا کے بیانات قلمبند کرلیے، واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں بخشا جائے گا، انکوائری ٹیم کا مؤقف۔ گزشتہ روز سول اسپتال مکلی میں گائوں واحد ڈنو شورو کی رہائشی حاملہ لڑکی شاہین شورو کو داخل کرایا گیا تھا، جہاں لیڈی ڈاکٹر کے غلط آپریشن کی وجہ سے شاہین کی حالت بگڑ گئی مگر لیڈی ڈاکٹر نے کوئی توجہ نہیں دی، شاہین شورو کو اس کے شوہر زاہد شورو حیدرآباد لے گئے جہاں شاہین شورو زوجہ زاہد شورو جاں بحق ہوگئی، جس پر شاہین کے سسر واحد شورو اور اس کے شوہر زاہد شورو نے ڈی ایچ او کو انکوائری کے لیے درخواست دی تھی، جس پر تین رکنی انکوائری ٹیم بنائی گئی، انکوائری ٹیم کے چیئرمین ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق احمد میمن اور ممبرز ڈپٹی ٹی ایچ او ڈاکٹر ابراہیم میمن اور گائنالوجسٹ ڈاکٹر مہتاب بیگم نے شاہین شورو کے والد جمن شورو، سسر واحد شورو، شوہر زاہد شورو اور دیگر ورثاء آفتاب حسین شورو خمیسو شورو کے بیانات قلمبند کیے۔