لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی، ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا وائرس کے شبے میں 196 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، جن میں سے 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 کیسز سامنے آنے کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ اس وقت تک 2711 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب جبکہ 52289 ٹیسٹ کیے گئے، 31 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔