خیبر( آن لائن )ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پشاور اور مضافات میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔پولیس کے مطابق کارروائی ایک ماہ قبل گرفتار کیے گئے
دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی جس میں زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ، برآمد اسلحے میں 137راکٹ لانچر، 27 توپ گولے، 3روسی ساختہ میزائل، 30مارٹر گولے اور 179اینٹی ائر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔