ہدایت الرحمن بلوچ کے والد انتقال کرگئے ٗ نماز جنازہ آج گوادر میں ہوگی

424

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن بلوچ کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ، جسد خاکی کو آبائی گاؤں گوادر منتقل کردیا گیا ہے ، نماز جنازہ آج گوادر میں ہی ادا کی جائے گی ۔ دریں اثنا مرحوم کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جنرل سیکرٹری بلوچستان ہدایت الرحمن بلوچ سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ، لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص انجم جعفری ، حافظ ساجد انور ، سید بختیار معانی ، مرکز ی رہنماحافظ محمد ادریس ، شیخ القرآن مولانا عبد المالک اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمن بلوچ کے والد کی وفات پر اور سینئر صحافی اور صباح نیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی حسنات کو قبول، سیئات سے درگزر فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مرحومین کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔