چین کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراک مفت فراہم کریگا، شاہ محمود

162

 

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے 31جنوری تک کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراک مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
چینی وزیرخارجہ سے طویل گفتگو کی اور پاکستان کی ضروریات کا ذکر کیا اور قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ 31جنوری تک 5 لاکھ ویکسین کی خوراک دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اپنا جہاز بھیجیں اور دوائی فی الفور لے جائیں، اس سے بہت جانیں بچانے میں ہمیں کامیابی ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چینی ہم منصب نے امید دلائی ہے کہ فروری کے آخر تک پاکستان کی ضرورت کے مطابق11 خوراک بھی دستیاب ہوگی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کینسنو ویکسین کی آزمائش جاری ہے اور اس کے بڑے اچھے نتائج نکلے ہیں۔ چین کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔