آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف 26 جنوری کو طلب

377

 

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سابق سیکرٹری عمل درآمد وزیر اعلیٰ پنجاب فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر 13ملزمان کیخلاف آشیانہ ہائوسنگ اسکیم ریفرنس کیس میں شہباز شریف کو حاضری سے استثنا کالعدم قرار دے دیا اور آئندہ سماعت پر 26 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور
دوسرے میں اس کو استثنا دیا جائے، ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں احتساب عدالت میں پیش ہوتا ہے، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے قرار دیا کہ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس میں ملزم شہباز شریف پیش ہوں ۔اس کیس میں احد چیمہ اور شاہد شفیق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، کیس میں عدالت کی جانب سے 10 ملزمان کے خلاف فرد جرم عاید کی جا چکی ہے ۔