آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

553

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سیکیورٹی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا اور آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔