لاڑکانہ ،چانڈکا میڈیکل کالج میں داخلہ فہرست شائع

418

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صفدر علی کورائی نے کہا ہے کہ 18 جنوری پر چانڈکا میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس ایڈمیشن کی میرٹ لسٹ شائع کی گئی جس میں دادو ضلع کے کوٹہ میں جعلی ڈومیسائل پر پنجاب کے بہاول پور ضلع کی طالبہ آمنہ جا کا سیریل نمبر 7 ہے انہیں ضلع دادو کا امیدوار دکھایا گیا جبکہ فیصل آباد ضلع کی طالبہ صوبیہ کو بھی ضلع دادو کی طالبہ دکھاکر دادو ضلع کے اہل طلبہ و طالبات کو لسٹ میں فیل دکھاکر ان کی محنت اور قابلیت کا قتل عام کیا گیا جس کے باعث دادو ضلع کے طلبہ و طالبات میں سخت مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند عرصے قبل سندھ کے اندر جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر جب سندھ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کرکے دھرنے دیے جس پر حکومت سندھ نے نیند سے جاگ کر کمیٹی تشکیل دے کر بڑے بڑے احکامات جاری کردیے تاہم حال ہی میں تعلیمی اداروں میں سندھ کے طلبہ و طالبات کو نظرانداز کرکے دیگر صوبوں کے طلبہ و طالبات کو داخلے دینے سے حکومت سندھ کا مکروہ چہرہ سامنا آچکا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر تعلیم اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ جعلی ڈومیسائل مسترد کرکے شفاف میرٹ لسٹ شائع کی جائے بصورت دیگر چانڈکا میڈیکل کالج اور ڈپٹی کمشنر دادو کے خلاف احتجاج کرکے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔