اسلام آباد(آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے ۔ انسانی سمگلنگ اورمصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاؤسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اوراور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے۔ انسانی سمگلنگ اورمصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا ای پاسپورٹ سے انسانی ا سمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔ ای ویزا کا آغاز یکم جنوری سے کرچکے۔191 ملکوں کے شہر یوں کو آن لائن ویزا دے رہے ہیں۔ افغانستان سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو بارڈر مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو جس طرح کنٹرول کیا ہے بہت قابل تعریف ہے۔