سکھر میونسپل کارپوریشن میں غیر قانونی ترقیوں پر نیب کی تحقیقات شروع

385

سکھر میونسپل کارپوریشن میں غیر قانونی ترقیوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات شروع کردیں۔

نیب سکھر نے میونسپل ایڈمنسٹریشن کو لیٹر جاری کر کے اہم ریکارڈ طلب کرلیا۔

خط میں 2005 کے بعد سے پروموشن حاصل کرنے والے ملازمین کی  دستاویزات طلب کی گئیں۔ انکوائری لیٹر میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ملازمین کو ملنے والی مراعات، تنخواہیں اور دیگر سہولیات سے  متعلق ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

ذرائع نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات پر نیب نے تحقیقات شروع کی۔ من پسند افراد کو ترقیاں دے کر میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔