ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں اہم میٹنگ ،سندھ سیکورٹی ولنر ایبل ایکٹ 2015 کے تحت تمام افسران اپنے علاقوں شاہراہوں اور چوک پر CCTV کیمرے لگوائیں، ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی پولیس افسران کو ہدایات ۔ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ٹھٹھہ کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور پولیس پوسٹز کے انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جی پی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کریم کھرل کی جانب سے اشتہاری،رپوش کی گرفتاری سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور پروفیشنل گداگروں کے خلاف مہم میں بہترین کارکردگی کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب دی گئیں ۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ٹھٹھہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پی حیدرآباد جمیل احمد کی مہم برائے روپوش و اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتاری کو کامیاب بنانے اور A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آئوٹ کرکے متعلقہ عدالتوں میں چالان پیش کریں اور انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سیکورٹی ولنر ایبل ایکٹ 2015 کے تحت اپنے علاقوں شاہراہوں اور چوک پر CCTV کیمرے لگوائیں تاکہ جرائم پر کنٹرول کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اس کے ساتھ ساتھ سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور پروفیشنل گداگروں کے خلاف فوری کریک ڈائون کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے حیدرآباد ریجن میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تمام افسران کو مبارکباد اور بہترین کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایات کی گئیں۔