لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ضلع کی تحصیل ڈوکری کے تھانہ ویہڑ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس نے 13 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ویہڑ تھانے کی حدود پیر موسو کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ شدید دھند کے باعث پولیس جوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم زخمی ڈاکو دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو کی کلاشنکوف اور گولیاں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیں جس کی شناخت نادر ولد عبدالرحمٰن لاشاری کے طور پر ہوئی جو ضلع جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو کا رہائشی ہے، لاڑکانہ پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو نادر ولد عبدالرحمن لاشاری کا جرائم پیشہ ریکارڈ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مذکورہ ڈاکو کے خلاف 13 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں تھانہ وارث ڈنو ماچھی پر مقدمہ 39/2020 زیردفعہ 399،402،353، تھانہ حیدری پر مقدمہ نمبر 51/20202 زیردفعہ 324،353 تھانہ ولید پر مقدمہ نمبر 73/2020 زیردفعہ 324،353، تھانہ رتوڈیرو پر مقدمہ نمبر 153/2020 زیردفعہ 324،353، تھانہ عاقل پر مقدمہ نمبر 46/2020 زیردفعہ 353،324، تھانہ ولید پر مقدمہ نمبر 33/2020 زیردفعہ 401،353،324، تھانہ رحمت پور پر مقدمہ نمبر 66/2020 زیردفعہ 353،324 تھانہ الٰہ آباد پر مقدمہ نمبر 03/2021 زیردفعہ 324،353،399، تھانہ عاقل پر مقدمہ نمبر 03/2021 زیردفعہ 353،324، تھانہ رتوڈیرو پر مقدمہ نمبر 07/2021 زیردفعہ 324،352 تھانہ ہٹڑی غلام شاہ پر مقدمہ نمبر 02/2021 زیردفعہ 401،353،324، تھانہ عاقل پر مقدمہ نمبر 02/2021 زیردفعہ 401،353،324، تھانہ ویہڑ پر مقدمہ نمبر 01/2021 زیردفعہ 353،324،401،148،149 درج ہیں، مذکورہ ڈاکو کا مزید کرمنل رکارڈ لاڑکانہ کے قریبی اضلاع ضلع قنبر شہدادکوٹ ضلع شکارپور ضلع جیکب آباد سمیت دیگر اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔