نواب شاہ (رپورٹ کاشف رضا)پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار وومین نیب کے ریڈار پر۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر نے میرٹ کونظر انداز کرکے خلاف قانون جولائی 2019 میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب سکھر نے گزشتہ سال خلاف
قانون یونیورسٹی میں بھرتیوں پر لیٹر نمبر 700689 کے ذریعے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن سے ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب حکام نے 14 جنوری تک یونیورسٹی میں ٹیچنگ اور نان ٹیچینگ ملازمتوں کی خالی نشستوں بھرتی کے قواعد ضوابط۔اشتہارات کی کٹنگ۔درخواست گزار اور کامیاب امیدواروں کی لسٹ طلب کرلی۔نیب نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے زیر استعمال تمام اکائونٹ کی تفصیلات بھی جمع کرانے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کے حکم پر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن نے تمام ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا ہے۔