کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ لاہور سے کراچی پہنچ گیا۔پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز، اسپورٹ اسٹاف اورامپائرز سمیت دیگر عملہ چارٹرڈ طیارے سے لاہور سے کراچی پہنچا ۔کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آج آئیں گے۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیںجن کے نتائج منفی آئے تھے ۔جن کھلاڑیوں کے آخری ٹیسٹ بھی منفی آئیں گے وہ کل جمعرات سے ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔