کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت، 2 رکنی بینچ نے درخواست نئے بینچ کو منتقل کرنے کیلیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردی، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کیلیے جعلی ڈگری پیش کی، رکن قومی اسمبلی نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی، جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے پر نااہل قرار دیا جائے۔