کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر، سابق ممبر قومی اسمبلی،ٹی وی اینکر اور خواتین تاجران کی رہنماء شیریں ارشد خان گزشتہ روز طبیعت ناساز رہنے کے سبب انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے جنوبی پنجاب کی تاجرخواتین کو ہنرمند تربیت کی فراہمی کے لیے آواز بلند کی، مرحومہ کی نماز جنازہ پیرکو لاہور میں ادا کی گئی جبکہ بعد ازاں انہیں بہاولپورمیں سپردخاک کردیا گیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عارف یوسف جیوا، احمدچنائے، اوردیگر نے شیریں ارشد کی وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔