کراچی (اے پی پی) کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورمنٹ میںبائونس کلب اور الفاکلب نے ٹائیٹل اپنے نام کرلئے، عباس عابد بوائز اور فجرفاطمہ گرلز کی بہترین کھلاڑی قرارپائیں۔ کراچی باسکٹ بال ایسوس ایشن (کے بی بی اے) کے زیر اہتما م منعقد ہونے والے چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں گرلز ایونٹ الفاکلب اور بوائز ایونٹ بائونس کلب نے جیت لیا۔گرلز ایونٹ میں الفاکلب نے نیبرہڈز کلب کو 10-13 سے ہرادیا، فجر فاطمہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قراردیا گیا۔ بوائز کے فائنل میں بائو نس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے اومیگا کلب ڈسٹرکلب ملیر کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 42-46 پوائنٹس سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے سید مبشر نے 18، ضیا ء احمد نے 13، عماد علی نے 10 پوائنٹس جبکہ رنز ٹیم کی جانب سے عباس عابد کے کے نے 16، علی مرتضیٰ نے 10 اور انس اظہر نے 10 پوائنٹس اسکور کئے، عباس عابد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فائنل کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائو تھ ارشاد علی سوڈھر ،خالد جمیل شمسی ، امیتاز احمد شیخ ، عظمت اللہ خان ، اور دیگر موجود تھے۔
کمشنر کراچی نے سینکڑوں پر جوش شائقین باسکٹ بال اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی دنیا میں ملک کے سفیرہوتے ہیں اور دنیا کے بعض ممالک میں ہماری پہچان ہمارے عظیم کھلاڑی ہیں اور میں آج کراچی کے کھلاڑیوں سے یہ وعدہ کرتاہوں کہ کورنا کی صورتحال بہترین ہونے کے بعد کھیلوں کی بے مثال سرگرمیا ں شہرقائد میں کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میراتھن تیسری مرتبہ ہوگی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ آج کے فائنل میں باسکٹ بال کھیل کا خوبصورت مقابلہ دیکھا اور اس کھیل کے فروغ کے لئے کمشنر کراچی سیکریٹریٹ ہر قسم کا تعاون کرے گا۔ انہوں نے کے بی بی اے کی درخواست پر کراچی میں اندرون سند ھ کے تین ڈویژنوں کی سیریز اسپانسرکرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ جس پر بلدیہ جنوبی بھر پور کام کررہی ہے، وہاں مزید سہولتیں فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے کے بی بی اے کی تسلسل کے ساتھ سرگرمیوں کا انعقاد کرتے پر غلام محمد خان اور انکی پوری کا بینہ کو مبارکباد دی اور بلدیہ جنوبی کا ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر اظہا ر تشکر کیا۔ کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان نے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی کھیلوں میں خدمات جوکہ انہوں نے 1998 میں بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کراچی میں انجا م دیں تھی ،کا ذکر کرتے ہوئے اپیل کی کہ کراچی میں جس انداز میں موجوہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر میدانوں کی تزین وآرائش کررہے ہیں انکی بھر پور حوصلہ افزائی کمشنر آفس کرے۔ غلام محمد خان نے بلدیہ جنوبی کے ایڈمنسٹریٹرارشاد علی سوڈھر اور انکے محکمہ کھیل وباغات کا ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے پر اظہا ر تشکر کیا۔ تقریب میں روٹرین امجد صدیقی ، تاجر رہنما عتیق میر ، سلیم خمسانی ،اے سی آرام باغ عمر ان نذیر شیخ ، احمرصدیقی اور دیگر کو کھیلوں میں خدمات پر حسن کاکردگی ایوارڈ دئے گئے۔