لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے پلیٹ فارم، کار فرسٹ نے گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی اپنی خدمات کا آغازکر دیا ہے جس کا مقصد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور پاکستان کے بڑے شہروں کی طلب کو پورا کرنا ہے۔آئندہ دو ماہ کے دوران کارفرسٹ اپنے خریداری کے مراکز قائم کرنے کے علاوہ فرنچائز سروسز بھی پیش کرے گانیٹ ورک میں اِس توسیع کا مقصد ، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں گاڑیاں فروخت کرنے والے ممکن افراد کو گاڑیوں کی محفوظ اور پریشانی سے آزاد خریدوفروخت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔