سکھر، بلدیہ کے کرایوں کے متعلق فیصلے نے محنت کش کی جان لے لی

163

سکھر (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن کے کرایوں کے متعلق فیصلے نے محنت کش کی جان لے لی، باغ حیات علی شاہ کے رہائشی وحید کمبوہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، اہل خانہ کے مطابق پچپن سالہ سبزی فروش وحید کمبوہ بڑھنے والے کرایوں پر ذہنی کرب میں مبتلا تھے، کرایے کے متعلق فیصلے کے بعد وحید کی ذہنی حالت درست نہ تھی، مالی مشکلات سے دو چار غربت سے تنگ آکر وحید نے شام کو خودکشی کرلی۔ واضح رہے کہ سکھر میونسل کارپوریشن نے میونسپل جائیدادوں کے کرایوں میں انتہائی اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث برسہا برس سے میونسپل کی دکانوں مکانوں سمیت دیگر جگہوں کے کرایہ دار سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔