دادو، قوم پرست تنظیموں کے کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کرلی

509

دادو (نمائدھ جسارت) قوم پرست تنظیموں کے کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کرلی، دس سے زائد کارکنان نے پریس کلب دادو پہنچ کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی۔ کارکنان نے پاکستان کے پرچم لہرائے اور پاکستان، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کارکنان سہیل بگھیو، ظفر سولنگی، ساجد علی، حسن، عاشق علی سمیت دیگر نے دادو پریس کلب پہنچ کر کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کے نعرے لگوا کر ملک دشمن کارروائیاں کرائی گئی ہیں، پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرکے نوجوانوں کے ذہن خراب کی گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ذاتی مفاد کی خاطر ہمیں استعمال کرکے ہمارا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ آج کے بعد ہمارا کسی قومپرست جماعت سے تعلق کوئی تعلق نہیں۔