اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈ۱ افسوسناک ہے، پرویز الٰہی

244

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ افسوسناک ہے، پاک فوج کا دنیا کی دس طاقتور افواج میں شمار قابل فخر اوراعزاز کی بات ہے، الحمدللہ افواج پاکستان ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ن کے بہاولنگر سے سابق ایم این اے اصغر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کا ماحول ختم ہونا چاہئے۔