کوئٹہ (آئی این پی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی کیلیے بنی ہے‘ عمران خان 31 تاریخ تک استعفا دے دیں تو دوسری قوتوں سے آئین کی بالادستی پر بات ہوسکتی ہے ‘ کفر کے بعد سب سے بڑا گناہ رنگ کی بنیاد پر کسی سے نفرت کو سمجھتا ہوں ‘ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کسی ادارے کے خلاف نہیں تاہم تمام اداروں کو اپنے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا‘ آج اسمبلی میں سادہ مولوی، پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی، پنجابی بیٹھے دکھائی دیتے ہیں تو یہ عبدالصمد خان اچکزئی اور دیگر اکابرین کی مرہون منت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔