سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کا اجلاس برائے منتظمین منعقد ہوا۔ اجلاس میں منتظم صوبہ نے مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا، 2 فروری کو 13 مقامات پر تعلیمی و تنظیمی ٹیسٹ ہوگا۔ 15 فروری تک تحاریر بعنوان ’’قوموں کے عروج و زوال میں علم و تحقیق کا کردار‘‘ جمع ہوں گی۔ دورہ تیاری سالانہ اجتماع ارکان و امیدواران، رکنیت، تیاری برائے سالانہ پروگرامات، 30 روزہ عربی کورس، 10 روزہ تحقیقی ورکشاپ، 10 روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان، 15 روزہ انگلش لینگویج کورس، 10 روزہ ماس کمیونیکشن ورکشاپ ہوگی۔