نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل

423

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)شہید بینظیر آباد کے علاقے قاضی احمد اور دولت پور میں قومی شاہراہ پر قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کو اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد اور کسٹم حکام نے کارروائی کر کے پمپس کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد اور کسٹم حکام شہید بینظیر آباد کی قاضی احمد اور دولت پور میں پیٹرول پمپس پر کارروائی، غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا ان پیٹرول پمپس پر غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جا رہا تھا۔قومی شاہراہ پر قائم پیٹرول پمپس پر اوگرا کی منظوری کا کے فارم اور دیگر این او سیز نہ ہونے کی وجہ سے سیکشن 43 اے 1971 کے تحت سیل کیا گیا ہے ۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پمپس کے خلاف کارروائی کا مقصد پیٹرولیم انڈسٹری کی بہتری کے لیے ہے۔