اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ غریبوں کے حقوق کاراگ الاپنے والوں نے پنشنرزتک کونہیں بخشا، بلاول اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں۔ وزیر اطلاعات نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جعلی پنشنرزاوراکاؤنٹس بنائے گئے، محکمہ خزانہ سندھ میں سوا 2ارب کافراڈپنشنرزفنڈمیں سامنے آیا، غریبوں کے گھر اجاڑ کر سرے محل تعمیر کیے گئے‘گندم ریلیزنہ کرکے
قلت پیداکی گئی، سندھ کے عوام کومہنگاآٹافروخت کیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 2025ملین کیوبک فٹ گیس پیداہوتی ہے، 1784ملین کیوبک فٹ گیس سندھ استعمال کرتاہے، 200ملین کیوبک فٹ گیس پاورپلانٹس،فرٹیلائزرزکومہیاہوتی ہے اور 110ملین کیوبک فٹ گیس سندھ سے باہرجاتی ہے۔