لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں جوڑ توڑ کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک سونپ دیا‘ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان اتحاد ہوگیا‘ وزیراعظم کا چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی اور عثمان بزدار باہمی مشاورت سے حکمت عملی اپنائیں‘ سینیٹ الیکشن ق لیگ کے ساتھ مل کر لڑنا چاہتے ہیں‘ سینیٹ الیکشن میں بہتر حکمت عملی سے کامیابی ممکن ہوگی۔جس پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں پورا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔