ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ون اسلام آباد سے رشکئی تک کھول دی گئی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے چکدرہ تک کھول دی گئی، موٹروے ایم ون دھند کی شدت میں کمی کےباعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ایم ٹواسلام آباد سے لاہورتک دھند کی وجہ سے بدستوربند ہے۔
دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی اور دھند کی لہر برقرار ہے لاہورمیں حدنگاہ350میٹرتک رکارڈ کی گئی، لاہورایئرپورٹ اور کھلے علاقوں میں حدنگاہ300میٹر تک رکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت5زیادہ سے14ڈگری رہنے کا امکان ہے۔