لاڑکانہ میں7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

94

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 94 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا وائرس کے شبے میں 214 افراد کے نمونیلے کر لیبارٹری بھجوادیے تھے جن میں سے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 کیسز سامنے آنے کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں، اس وقت تک 2643 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب جبکہ 51205 ٹیسٹ کیے گئے اور 31 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔