سکھر ،ضلعی انتظامیہ کی اشیا خورونوش مہنگی فروخت کرنے پر کارروائی

91

سکھر( نمائندہ جسارت)ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے مختلف بازاروں میں اشیا خورو نوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن،دکانداروں، مالکان اور دیگر پر 8700 روپے جرمانہ عائد اور وصولی، ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا محمد عمر ، مختارکار بابر بلو سمیت بیورو آف سپلائی کے افسران نے سکھر شہر کے ریجنٹ پلازہ، پرانا سکھر سمیت دیگر مقامات پر اشیا خورو نوش کے نرخ چیک کیے اسی دوران 20 سے زائد دکانوں اور دیگر مالکان پر 8700 روپے جرمانہ عائد کرکے وصولی کی گئی ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی اور افسران نے دکانداروں، مالکان، ریڑھی بانوں سمیت دیگر کو متنبہ کیا کہ اشیا خورو نوش کے سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن کرتے ہوئے سزا اور بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔