براڈ شیٹ پانامہ 2 ہے،ن لیگ جواب نہیں دے گی۔شیخ رشید

360

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے  کہ بورڈشیٹ پانامہ 2 ہے،ن لیگ کے پاس  اس  کا بھی جواب  نہیں ہوگاـ احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے اگر قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو سخت کاروائی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا مگر اب یہ سینٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے جارہے ہیں،انہوں نے استعفے ہاتھ سےلکھ کر دینے کی بات کی تھی مگر یہ کمپیوٹر سے لکھ کر دیے گئے ہیں۔اپوزیشن نے اپنے مؤقف سے انحراف کیا ہے یہ کبھی بھی استعفے نہیں دیں گے۔براڈ شیٹ ن لیگ کے لیے پانامہ 2 ہے یہ اس کا جواب بھی نہیں دے سکیں گے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن پر دھرنے دینے کے حوالے سے  انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے،اگر احتجاج کے دوران قانون  ہاتھ میں لیا گیا تو سخت کارروائی کی جائیگی۔پی ڈی ایم  کا ملکی مسائل  سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، فضل الرحمن ملک کے حال پر رحم کھائیں ،پہلے انہوں نے سیا ست کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے تفرقے بازی کی کوشش کی  اور اب یہ 5 اوورز کا میچ کھیلنا چاہ رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیلنا  چاہتی ہے،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نادر دفاتر اور ویزوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ تمام ویزے آئن لائن کردیئے گئے ہیں، جب کہ لوگوں کی سہولت کیلئے نادرا کے 2 مزید دفاتر لاہور میں کھولے گئے ہیں۔