ایران امریکی جوہری معاہدہ، اسرائیل کی ایران پر حملے کی دھمکی

458

اسرائیل کی حکمراں جماعت لیکود کے وزراء نے کہا ہے کہ آنے والی امریکی انتظامیہ کو ایران کو مطمئن نہیں کرنا چاہئے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ کوئی جوہری معاہدہ کیا تو اسرائیل ایران کے جوہری پروگرامز پر حملہ کردے گا۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا حلیف سمجھے جانے والے ایک اسرائیلی عہدیدار تیجا حنجیبی نے اپنے سخت بیان میں تہران کو دھمکی دی ہے اور اُس کے جوہری پروگرامز کو نشانہ بنانے کی بات کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہودی ریاست شام میں ایرانی افواج کی موجودگی یا اس کے جوہری ہتھیاروں کی ترقی کو برداشت نہیں کرے گی۔ لیکود نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہوا تو اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کردے گا۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ابھی تک حملے کے حوالے سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔