کاوے موسوی کا دعویٰ نواز شریف کیخلاف چارج شیٹ ہے، شہباز گل

136

اسلام آباد (صباح نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کاوے موسوی کا دعویٰ نواز شریف کے خلاف چارج شیٹ ہے، میاں مفرور نے اپنی فطرت کے مطابق’’خریداری‘‘کی کوشش کی، کروڑوں ڈالر کی پیش کش اپنی چوری بچانے کیلئے کی گئی، درباریوں کا براڈ شیٹ کے خلاف بیانات دینا اس بات کی دلیل ہے کہ نااہل لیگ کو سچائی سامنے آنے کا خدشہ ہے، ایسا ممکن نہیں کہ کرپشن کا ذکر ہو اور وہاں شریف خاندان کا نام نہ آئے۔پانامہ سے لیکر کر ڈیلی میل، سسلین مافیا سے لیکر پینٹ ہاوس پایئریٹس تک کہاں کہاں انکے لوٹ مار کا ذکر نہیں؟ ہر طریقے سے انہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔نوازشریف کی اگر عالمی سطح پر کوئی تصویر چھپی ہے تو وہ آف شور کمپنیوں کی فہرست میں چوروں لٹیروں کے ساتھ ہے۔شہباز گل کا مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مزید کہا مولانا ملک کے خلاف سازشیں کر کے غداران وطن میں شامل ہوچکے ہیں، مولانا اپنے سیاسی مقاصد کے لیے غریب مدرسہ کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ایک ٹھگوں کا ٹولا ہے جس کے سربراہ مولانا ہیں۔