ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ماتلی میں ٹنڈو غلام حیدر پولیس کی جانب سے گائوں جمن بھرانی پر چڑھائی کرکے 11 افراد کو گرفتار اور غائب کرنے کیخلاف ٹھٹھہ میں بھرانی برادری کی جانب سے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ محمد بخش بھرانی، گل حسن بھرانی، اللہ بچایو بھرانی اور دیگر افراد نے احتجاج کرکے کہا ہے کہ پولیس نے بلاجواز چڑھائی کرکے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔