دادو،سگ گزیدگی میں 20 سے زائد افراد شکار ہوئے

351

دادو(نمائندہ جسارت) دادو شہر اور گردونواح کے علاقوں میں پاگل کتوں کا راج ایک دن میں 20 سے زائد افراد سگ گزیدگی کا شکار ہوئے تمام متاثرہ افراد کو ربیز ویکسین کیلیے سول اسپتال دادو اور مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔دادو شہر کے قریبی علاقے مخدوم بلاول کے گاؤں میں پاگل کتے نے 5 سالہ کمسن بچے ماجد علی کو نوچ ڈالا بچے کا منہ بری طرح متاثر ہوا، متاثرہ افراد میں ساجد علی، عمران علی،حلیمہ، مقصود احمد، زولیخاں سمیت 20 افراد سگ گزیدگی کا شکار ہوئے ہیں۔